ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : عمارت پر لگی ہورڈنگ گرنے سے کئی موٹر گاڑیوں کو پہنچا نقصان 

منگلورو : عمارت پر لگی ہورڈنگ گرنے سے کئی موٹر گاڑیوں کو پہنچا نقصان 

Wed, 05 Jul 2023 13:36:33    S.O. News Service

منگلورو،  5 / جولائی (ایس او نیوز) تیز اور مسلسل برسات کے دوران شہر کی ایک عمارت کے اوپر لگی ہوئی بہت بڑے سائز کی ہورڈنگ گرنے نیچے پارک کی گئی کئی موٹر گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔
    
ہورڈنگ گرنے کا یہ واقعہ آج صبح بیکرنا کٹّے کے پاس پیش آیا جس کی وجہ سے کچھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ خوش قسمتی سے ہورڈنگ گرتے وقت نیچے سڑک پر کوئی بھی موجود نہیں تھا ۔  گری ہوئی ہورڈنگ کی وجہ سے ننتھور - پڈیل روڈ پر کچھ دیر کے لئے ٹریفک میں بھی خلل پیدا ہوا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہورڈنگ کا ملبہ ہٹایا اور سڑک کو ٹریفک کے لئے صاف کر دیا ۔ 


Share: